Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرین اقامے کے حوالے سے انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

گرین اقامے کے حوالے سے انتہائی اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ’گرین اقامہ‘ کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے شرائط اور طریقہ کار کا اعلان کردیا ہے۔

اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ گرین اقامہ 5 سال کے لیے جاری کیا جاتا ہے اور اس کے لیے اقامہ ہولڈر کو کسی بھی اسپانسر یا میزبان کی ضرورت نہیں ہوتی۔

گرین اقامہ آزاد یا نجی کاروبار کرنے والوں اور ہنر مندوں کو دیا جاتا ہے تاہم آزاد کاروبار کے خواہشمندوں کو ’گرین اقامہ ویزہ‘ حاصل کرنے کیلئے چند مقررہ شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔

آزاد ورک پرمٹ کے لیے کیا شرائط ہیں؟

اسے وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے، اسے حاصل کرنے کیلئے امیدوار کی کم از کم تعلیم بی اے یا مساوی ہو۔

سالانہ آمدنی 3 لاکھ 60 ہزار درھم ہو اور اس کی تصدیق کے لیے گزشتہ 2 سال کا ریکارڈ بھی فراہم کرنا ہوگا۔

گرین اقامہ کے حصول کے لیے شرائط

گرین اقامہ کے حصول کیلئے ہنر مندوں کو ویزہ مندرجہ ذیل شرائط پوری کرنے پر ہی جاری کیا جائے گا جن میں ملازمت کے مؤثر معاہدے کے تحت ورک پرمٹ ہولڈر ہونا ضروری ہے۔

آزاد ورک پرمٹ کی طرح گرین اقامہ کیلئے بھی کم از کم بی اے یا مساوی تعلیم ضروری ہے جبکہ ماہانہ آمدنی 15 ہزار درھم ہونی چاہیے۔

نجی کاروبار کے خواہشمند افراد کو بھی آزاد کاروبار کے لیے گرین اقامہ کی مقررہ شرائط پوری کرنی ہوں گی۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کا کہنا ہے کہ 5 سال کی مدت پوری ہونے کے بعد گرین اقامہ کی مزید 5 سال کے لیے توسیع کرائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version