سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت کا گریڈ 1 سے 20 تک کے ملازمین کی ترقیوں سے متعلقہ امور کے حل کے لیے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔
اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ملازمین کے محکمانہ اورترقیوں سے متعلقہ امور حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی سیل قائم کردیا ہے۔
