Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہی ہوا جس کا ڈر تھا؛ پاکستانیوں کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی

پاکستانیوں کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ منفی رہنے کے خدشات ہیں۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 22 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ کی منظوری ہوگی۔

وزارت منصوبہ بندی ذرائع کے مطابق اس سے قبل 18 مئی کو بلایا گیا نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس موخر کر دیا گیا تھا جبکہ اس اجلاس میں رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ کی منظوری ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 5.01 فیصد مقرر تھا تاہم سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث جی ڈی پی گروتھ متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب سے زراعت ،لائیو اسٹاک اور کاروبار بہت متاثر ہوئے ہیں، بڑی صنعتوں کی گروتھ منفی میں ہے، پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ بہت ہی کم یا منفی میں جانے کے بھی خدشات ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 0.5 فیصد لگا رکھا ہے جبکہ ورلڈ بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 0.4 فیصد لگایا تھا۔

 ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 0.6 فیصد تک لگایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version