Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہی ہوا جس کا ڈر تھا؛ پنجاب سے افسوسناک خبر

جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پورمیں کوہ سلیمان پرحالیہ بارشوں کے نتیجےمیں ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درہ کاہ سلطان سے بیس ہزارکیوسک کا رود کوہی سیلابی ریلے آمد کے پیش نظرانتظامیہ نے فلڈ وارننگ جاری کردی ہے۔

انتظامیہ کی نااہلی کے سبب فلڈ وارننگ کے باوجود انتظامات نامکمل ہیں، گزشتہ سال کے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو ابھی تک مکمل نہیں کیا جاسکا۔

نامکمل فلڈ بندوں اور سیم نالوں کی وجہ سے قریبی آبادیوں بمبلی ، چٹول ، جھوک مکول ، میراں پور،حاجی پور ، چک شہید ، سونواہ ، محمد پور گم والا کی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر منصور احمد بلوچ کے مطابق حالیہ بارشوں اور رود کوہی کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ رود کوہیوں کے قدرتی راستوں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version