Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی ہلچل؛ اہم شخصیت بڑے عہدے سے فارغ

بلوچستان کے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نور محمد دمڑ کو عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ای سی اجلاس میں شرکت پر بلوچستان کے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نور محمد دمڑ سے محکمہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چیف سیکرٹری کی خدمات واپس لینے کے لئے وزیراعظم کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاق کے صوبہ بلوچستان سے ناروا رویہ کے باعث بطور احتجاج اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے این ای سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کے باوجود صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کے احکامات نا مانتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version