Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زچگی اور پدریت کی چھٹی کے بل 2023 ء کی توثیق کر دی ہے، بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی گئی ہے۔

بل کے تحت وفاقی حکومت کے اداروں کی خواتین ملازمین  سروس میں تین مرتبہ مکمل تنخواہ کے ساتھ زچگی کیلئے چھٹی لے سکیں گی۔

خواتین ملازمین پہلی دفعہ 180 دن ، دوسری دفعہ 120 دن اور تیسری دفعہ 90 دن کی زچگی کی چھٹی لے سکیں گی۔

مرد ملازمین پوری سروس کے دوران تین تین مرتبہ صرف 30 دن کی چھٹی لے سکیں گے۔

قانون کا اطلاق وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام تمام  سرکاری اور نجی اداروں پرہوگا۔

خلاف ورزی کی صورت میں 6 ماہ تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ  یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version