Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کو بڑا دھچکا؛ اہم اتحادی پارٹی کا اہم اعلان

حکومت کی اہم اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے تحفظات کے باعث وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ بی این پی اختر مینگل کی زیر صدارت خضدار میں پارٹی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے دوران حکومت سے علیحدگی پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے علاوہ دیگر اتحادی جماعتوں کو تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ معاملات میں بہتری نہ آنے کی صورت میں حکومت سے راستے جدا کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version