Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخابی شیڈول کالعدم قرار

سپریم اپیلیٹ کورٹ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخابی شیڈول کالعدم قراردے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے انتخاب کا عمل رک گیا ہے، پولیس نے اچانک اسمبلی سکریٹریٹ پر دھاوا بولا اور اراکین اسمبلی اور صحافیوں کو اسمبلی سے باہر نکال دیا۔

پولیس نے اسمبلی سکریٹریٹ کے تینوں داخلی راستے بھی مکمل بند کردیے اور اسمبلی سکریٹریٹ کو سیل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بعض اراکین اسمبلی کی گرفتاری ممکن ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے انتخاب کیلئے تین بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم اپلیٹ کورٹ نے وزیر اعلیٰ کے انتخابات کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے حاجی گلبر نے عدالت سے انتخابات کو روکنے کی استدعا کی تھی۔ وزیر اعلیٰ کے چناؤ کے لئے آج شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version