سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
حالیہ منظور ہونے والے بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہ میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہو گا۔
