اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری اپیکس کمیٹی اجلاس سے قبل آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں داخلی و قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
