Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ بننے والی حکومت میں وزیر اعظم پیپلز پارٹی یا (ن) لیگ کا ہو گا، منظور وسان

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ آئندہ بننے والی حکومت میں وزیر اعظم پیپلز پارٹی یا (ن) لیگ کا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق منظور وسان نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ ہوسکتا ہے کہ 8 سے 10 اگست تک اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں، مجھے لگ رہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر کے بجائے نومبر میں ہونگے کیونکہ اکتوبر میں گرمی ہوتی ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی کچھ وقت درکار ہو گا۔

منظور وسان نے کہا کہ پی پی پی کا واضح موقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں اور رزلٹ عوام کے سامنے آئے، نئی مردم شماری پر الیکشن کروائے گئے تو پھر انتخابات مشکل ہو جائیں گے کیونکہ اس میں 8 سے 10 ماہ لگ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پرانی مردم شماری پر ہی عام انتخابات ہوں، آئندہ بننے والی حکومت میں وزیر اعظم پی پی پی یا ن لیگ کا ہی ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version