Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس سے پہلا مال بردار ٹرک پاکستان پہنچ گیا

پاکستان اور افغانستان کی سرحد طورخم کے راستے ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹیئرز (ٹی آئی آر) کنوینشن کے تحت اجناس کا ایک ٹرک روس سے پاکستان پہنچ گیا ہے۔

طورخم کسٹم حکام کے مطابق یہ ٹی آئی آر کے تحت آنے والا پہلا ٹرک ہے۔

پشاور کسٹم کے اپریزمنٹ ایڈیشنل کلیکٹر افنان خان نے بتایا کہ طورخم لینڈ بارڈر کے ذریعے چنے سے بھرا یہ ٹرک روس سے آیا ہے اور اس حوالے سے طورخم پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کسٹم حکام نے بھی شرکت کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی آئی آر ایک بین الاقوامی ٹرانزٹ نظام ہے جس پر پاکستان نے بھی دستخط کیے ہیں اور 2017 سے یہ معاہدہ نافذ العمل ہے اور اس کے تحت دیگر ممالک سے سامان تو آتا ہے لیکن روس سے پہلی مرتبہ یہ ٹرک آیا ہے۔

مئی 2023 تک روس اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس تجارت کا حجم 760 ملین ڈالر سے زیادہ تھا اور یہ روس اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version