جہلم میں جی ٹی روڈ پر واقع بڑے ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ ہو ا ہے جس سے ہوٹل کی عمارت منہدم ہو گئی جبکہ واقعے میں 7 افراد ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر قائم ایک ہوٹل کی کچن میں سلنڈر دھماکہ سے تین منزلہ عمارت منہدم ہو گئی جس کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیوں نے امدادی کاروائیوں کا اغاز کیا اور بارہ افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ تین لاشیں بھی نکالی گئیں۔
کنکریٹ کی چھتیں ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواری پیش آئی۔ بھاری مشینری سے چھتیں کاٹی گئی امدادی کاروائیوں کے دوران ایک شخص کو زندہ بھی نکالا گیا جبکہ زخمیوں میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
امدادی کاروائیوں کے دوران مزید ایک شخص کو مردہ حالت میں نکالا گیا جبکہ تیرہ گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن میں آخری شخص کی لاش کو بھی نکال لیا گیا۔
حادثے میں کل 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ حادثے میں کل 10 افراد بھی زخمی ہوئے۔
