Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور؛ چھت گرنے سے 1 شخص جانبحق، 5 افراد زخمی

لاہور کے علاقے کماہاں روڈ پرلکڑی اور ٹی آر گارڈر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے قریب آبادی میں پیش آیا ہے جہاں ٹی آر گارڈر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 لکڑی اورٹی آرگارڈر کی چھت حالیہ بارشوں کی وجہ سے کمزور ہوئی اور اچانک زمین بوس ہوگئی۔

گھر میں موجود چھ افراد ملنے تلے دب گئے، ایک شخص موقع پردم توڑگیا۔

 امدادی ٹیموں نے پانچ افراد کو زخمی حالت میں نکال کرجنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version