Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام آدمی کو معیاری علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کی کاوشیں کر رہے ہیں، محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ عام آدمی کو معیاری علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کی کاوشیں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

اس دوران مریضوں اور تیمارداروں نے محسن نقوی سے ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی شکایات کی جس پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایم ایس ہسپتال کو ڈاکٹرز کی ڈیوٹی پر موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فلڈ یونٹ کے لیے مختص بیڈز کو دیگر مریضوں کے لیے استعمال میں لایا جائے، وارڈز میں اے سی فنکشنل ہونے چاہئیں، عام آدمی کو معیاری علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کی کاوشیں کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے حکام کو ہسپتال میں صفائی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے مریضوں کے علاج معالجے اور تیمارداروں کے دیگر مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version