گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر اور صوبے کا امن برقرار رکھنے میں سندھ پولیس اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے یونٹ کی پیشہ وارانہ مہارت اورانتظامات کو سراہا۔
اس دوران ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد نے گورنر سندھ کو ایس ایس یو کے قیام سے لیکر جدت سے آراستہ یونٹ کی تشکیل تک کے سفر کے بارے میں آگاہ کیا۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی نے بریفنگ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ ایس ایس یو سندھ پولیس میں S.W.A.T ٹیم قائم کی گئی ہے، ٹیم جدید اسلحے اور آلات سے لیس کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے، کمانڈوز کی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید اضافے کے لیے پاکستان آرمی مختلف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں تربیت فراہم کر رہی ہے، مددگار-15 کا کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ریسپانس ٹائم اب محدود ہو کر 07-10 ہو گیا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کے شہدا کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، شہر اور صوبے کا امن برقرار رکھنے میں سندھ پولیس اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
