امریکی جریدے بلوم برگ نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے نزدیک ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوم برگ نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ تین ارب ڈالر کا بیل اؤٹ منظوری کے پہلے مراحل عبور کر چکا ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بنیادی طور پر بحران سے نکالنے کی تیاریاں مکمل ہیں، پیکیج کی منظوری نو ماہ کے لئے دی جا رہی ہے۔
بلوم برگ کا کہنا ہے کہ اس منظوری کی بنیاد پر پاکستان کے لئے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل سکے گا، منظوری کے بعد پاکستان کے ڈالر بانڈ کو مزید تقویت ملے گی، اولین منظوری کے بعد پاکستان کے لئے فنڈنگ کا ماحول پہلے ہی بہتر ہو چکا ہے، پاکستان کی فچ ریٹنگ پہلے ہی بڑھا دی گئی ہے، اس کے ذریعے بانڈ کی لانچ میں آسانی پیدا ہو گی، ان بانڈز کا رواں ہفتے لانچ ہونے کا امکان ہے۔
بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کی ترسیلات مل چکیں، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے آئی ایم ایف کو بیل اوٹ کے لئے خصوصی درخواست کی تھی، یہ بیل اوٹ پیکج ابتدائی طور پر آئی ایم اکے ایگیزیکٹو بورڈ کے ایجنڈے پر نہیں تھا، اکتوبر میں ہونے والے الیکشن کے پیش نظر بحران مزید بڑھنے کا اندیشہ تھا، حکومت نے آئی ایم ایف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ٹیکسز اور توانائی کے ریٹ میں اضافہ کیا، وفاقی اخراجات میں کمی کے اقدامات بھی کیے۔
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پیکج پاکستان کے 23 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی واپسی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، بیرونی قرضہ پاکستان کے موجودہ زرمبادلہ کے ذخائر سے چھ گنا بڑھ چکا ہے۔
