Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک جانب گرمی کی شدید لہر تو دوسری طرف بجلی کا بحران

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے زائد ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں آج بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار138 میگاواٹ، بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 862 میگاواٹ جبکہ بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے ہے، دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک ہے، ہائی لاسز اور بجلی چوری والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version