Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ٹی کورسز سے صوبہ کے نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا، گورنرسندھ

گورنرسندھ نے کہا ہے کہ آئی ٹی کورسز سے صوبہ کے نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

           ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں میں وفاقی تعاون، عوام کے لئے فلاحی اقدامات اور اس ضمن میں گورنر ہائوس کے کردار سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے گورنر ہائوس سے جاری ہیں، عید الاضحیٰ پر سفید پوش افراد کو راشن ، قربانی کا گوشت دیا گیا ہے۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے مفت کورسز کا انعقاد کیا جارہا ہے ، آئی ٹی کورسز سے صوبہ کے نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا۔

ملاقات میں سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات لائق تحسین ہیں ،آئی ٹی کورسز سے نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version