وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی مفاد کے منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبا وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی عمران نیازی کو لے کر آئے تھے، انکو چاہیے تھا یہ صحت کے منصوبے مکمل کرواتے، ہم نے اپنے پچھلے دور میں نشتر ٹو بنانے کا فیصلہ کیا تھا، مسلم لیگ ن اور نواز شریف کی قیادت میں نشتر ٹو کا منصوبہ بنایا گیا تھا، لوگ دوائی علاج نہ ملنے کی وجہ سے قبر میں جا رہے ہیں اور لوگ سیاست کھیل رہے ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 30 ستمبر کو نشتر ٹو تکمیل کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا، نوجوان وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں دن رات یہاں کام ہو رہا ہے، حمزہ شہباز کی سربراہی میں اس کام کو آگے بڑھانے کا عمل شروع ہوا تھا لیکن جو انکی حکومت کے ساتھ ہوا وہ سب کو پتہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ ادارے اور سب کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے یہ ہسپتال 30 ستمبر کو مکمل تکمیل کے مراحل مکمل کر لے، یہاں ہسپتال کے ساتھ بہت زمین پڑی ہے، میری خواہش ہے یہاں ہم میڈیکل سٹی بنائیں، یہ خاکہ ہے پچھلی اور ہماری حکومت کا، پچھلی حکومت نے کوئی عوامی خدمت نہیں کی۔
