وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی میں اختلافات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی میں اختلافات ہیں، پیپلز پارٹی 8 اگست اور شہباز شریف 14 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو دبئی میٹنگ پر اعتراض ہے اور اے این پی گورنر خیبر پختونخوا سے خوش نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہی ملک کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے، انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ بہت ضروری ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں کسی خاص ٹولے کی طرف جھکاؤ نہیں ہونا چاہئے، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروائے۔
