الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی سے متعلق انتہائی اہم اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ اندراج، کوائف درستگی ،اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، شہری اب اندراج ووٹ ، اخراج و درستگی ووٹ 20 جولائی تک کرسکتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر ووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کریں، ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پرموجود مستقل یا عارضی پتہ میں سے کسی ایک پرکروایا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ شہری اندراج اور کوائف کی درستی کے لیے اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں فارم جمع کروائیں۔
