سردار محمد خان لغاری نے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سردار محمد خان لغاری این اے-192، ڈی جی خان سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں.
انہوں نے 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑا تھا اور اپنے مدمقابل شہباز شریف کو ہرایا تھا۔
سردار محمد خان لغاری نے حالیہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سردار محمد خان کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملے اور شہداء کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس عزم کا اظہار کرتا ہوں کہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے اور اپنے حلقے کی عوام کیلئے سیاست میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔
