پاکستان میں مزید 5.6 ارب ڈالر کی فنڈنگ متوقع ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو نئی فنڈنگ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیے گئے 3.7 ارب ڈالر کے معاہدے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا معاہدہ اس وقت ہوا جب پاکستان کو زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر، اسٹاک مارکیٹ کی ابتر صورتحال اور مہنگائی جیسے مسائل درپیش تھے۔
بلوم برگ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پاکستان کو اضافی 5.6 ارب ڈالر فنڈنگ ملے گی، رواں ہفتے کے بعد پاکستان کے ذخائر دوگنا ہوتے دیکھے گئے۔
