Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گزشتہ حکومت کے غلط فیصلوں سے معاشی نقصان ہوا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے غلط فیصلوں سے معاشی نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں تاجروں اور صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی چوری سے بھی نقصان کا سامنا ہے، بجلی کی مد میں لائن اورٹرانسمیشن لاسز ہیں بلوں کا بیٹر غرق ہے،  ٹیکس ادا نہیں کریں گے تو پھر مزید ٹیکس نہ لگائیں تو کیا کریں؟

 انہوں نے کہا کہ 3 ارب جو ماضی میں دیا گیا ایس ایم ایز کو کیوں نہیں دیا گیا؟ بجلی کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تو ہے ہی گردشی قرض بھی ہے، تسلیم کرتا ہوں کہ ٹیکسز کی بھرمار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں سب نے حصہ ڈالا، چین نے گزشتہ 3 سے 4 ماہ میں 5 ارب ڈالر دیے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے بھی آئی ایم ایف سے معاہدے کا خیر مقدم کیا، پاکستان کا ڈیفالٹ سے بچنا کامیابی ہے لیکن پروگرام کی بحالی کامیابی نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے غلط فیصلوں سے معیشت کو نقصان ہوا، سیاسی مفادات کی خاطر ملکی مفاد کو داؤ پر لگایا گیا، ہماری حکومت کے 15 ماہ امریکا سے تعلقات صحیح کرنے میں ہی لگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو سنجیدگی سے لینا اور فائدہ اٹھانا ہوگا، پی ٹی آئی کی حکومت جیسے آئی تھی سب کو معلوم ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے اقتدار میں اپوزیشن کےساتھ ظلم کیا تھا، قربانیوں سے بھر سفر کے لیے سب کو تیار رہنا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ صنعت و تجارت کو سہولیات دینا حکومت کا فرض ہے، آج ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، سابق حکومت کی ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے امریکا سے تعلقات کو نقصان پہنچا، سابق حکومت نے امریکا کے ساتھ تعلقات کو کاری ضرب لگائی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version