توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف درخواست ایک بار پھر سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق 17 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے جو کہ گزشتہ ہفتے چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث تاحال نہیں ہو سکی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے 8 جولائی کا سیشن کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ بھی جاری کر دی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں 8 جولائی کا سیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے،استدعا ہے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
