لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ استحکام پارٹی جہانگیر ترین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی کی، مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
ملاقات میں ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نعمان لنگڑیال، معاون خصوصی عون چوہدری اور سلمان شہباز بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف اور معروف کاروباری شخصیت جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے گھر میں خودکشی کرلی تھی۔
لاہور پولیس کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری تھی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی جس میں انہوں نے اپنی بیماری اور تکالیف کا ذکر بھی کیا۔
