Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابقہ حکومت 4 سال کا کوئی ایک کام بتا دیں، قادرپٹیل

وفاقی وزیر برائے صحت و پیپلزپارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت 4 سال کا کوئی ایک کام بتا دیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صحت و پیپلزپارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں ہمیشہ وزرائے اعظم کو غیرآئینی طریقوں سے ہٹایا گیا، بھٹو کو پھانسی دی گئی، نواز شریف کو نااہل کیا گیا، ہم نے آئینی طریقے سے اس شخص کو سیٹ سے ہٹایا جبکہ ’چیئرمین پی ٹی آئی پہلا وزیراعظم ہے جسے آئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد کہتا تھا کہ امریکا نے نکالا، گزشتہ دور حکومت کے چار سال کا کوئی ایک کام بتادیں، ہمیں معلوم تھا بعد میں حالات مزید خراب ہوں گے اور مشکل حالات کا سامنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اگر مزید رہتا تو پاکستان کا اور نقصان کرتا، پی ٹی آٗئی نے چار سال میں کوئی منصوبہ نہیں بنایا صرف پروپیگنڈا کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو تباہ کیا، جلاؤ گھیراؤ کی تربیت دی۔

وفاقی وزیر برائے صحت و پیپلزپارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ کے ایم سی سے ایک عمارت لی ہے جس کو ٹراما سینٹر میں تبدیل کریں گے جبکہ یونیورسٹی کے لیے بھی 200ایکڑ زمین منظور کروالی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version