Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ اہم وکٹ گرگئی

پی ٹی آئی ڈیرہ اسماعیل خان کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ثنا اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ثناء اللہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ لیڈر گھروں میں چھپے ہوئے ہیں کسی کو ہماری پرواہ نہیں، تینوں بھائی چھپے بیٹھے ہیں، ہمیں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے، پارٹی ایسے نہیں چلا کرتی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ جس کا لیڈر گھر چھپ کر بیٹھ جائے وہ قوم برباد ہو جاتی ہے، لہذا میں ایسی صورت میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، دکھی دل کے ساتھ پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version