Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب میں پیشی سے معذرت، تحریری جواب جمع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے توشہ خانہ کیس سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش ہونے سے معذرت کر لی اور تحریری جواب بھی جمع کروایا دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا کہ 19 جولائی کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہونا ہے تب ہی نیب کے سامنے پیش ہو سکتا ہوں، سیکیورٹی وجوہات کے باعث لاہور سے اسلام آباد کم سفر کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے جواب میں کہا کہ نیب قوانین کے سیکشن 18 سی کے تحت انکوائری رپورٹ صرف میں موصول کر سکتا ہوں، انکوائری رپورٹ میرے وکیل گوہر خان کو دی جائے۔

تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں سپریم کورٹ نے مجھے رہا کرنے کا حکم دیا تو انکوائری رپورٹ بھول آیا تھا، اس وقت بھی انکوائری رپورٹ بیرسٹر گوہر خان نے آپ کے افسر سے موصول کی تھی تاہم بیرسٹر گوہر خان میری طرف سے انکوائری رپورٹ موصول کریں گے۔

واضح رہے کہ نیب نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو آج صبح دس بجے طلب کیا تھا۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version