چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے مری میں نو تعمیر شدہ ٹیکس آفس کا افتتاح کر دیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ علاقہ کے لوگوں کو ٹیکس سے متعلق خدمات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے مری میں ٹیکس آفس کا قیام ضروری تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے، ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے اور وصولیاں بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو راولپنڈی تہمینہ عامر نے کہا کہ عوام تک رسائی اور ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا ہمیشہ سے ایف بی آر کے اولین مقاصد رہے ہیں۔
تقریب میں ممبر ایڈمنسٹریشن سید ندیم حسین رضوی اور ممبر آپریشنز آئی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ بھی موجود تھے۔
