Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک اور بڑا استعفیٰ؛ صدر مملکت  نے استعفیٰ منظور کرلیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر خان جدون کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے جہانگیر خان جدون کے استعفے کی منظوری آئین کے تحت دی ہے۔

جہانگیر خان جدون کی جگہ ایاز شوکت کی بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

واضح رہے کہ جہانگیر خان جدون نے چند روز قبل اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوایا تھا، استعفے میں کہا گیا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version