طلباء اور والدین کیلئے انتہائی بُری خبر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پنجاب کے 95 نجی تعلیمی ادارے جعلی، غیر رجسٹرڈ اورغیر قانونی قرار دے دیئے۔
ایچ ای سی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق ملک بھر میں 157 تعلیمی ادارے غیر قانونی اور جعلی ہیں۔
پنجاب کے 95 نجی تعلیمی ادارے جعلی، غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی قرار دیے گئے جن میں لاہور 31 تعلیمی اداروں کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔
جاری فہرست کے مطابق راولپنڈی کے 15 ، فیصل آباد کے 8، ملتان کے 8 اور میاں چنوں کے 4 تعلیمی ادارے غیر قانونی ہیں۔
اس کے علاوہ ایچ ای سی کی فہرست میں رحیم یار خان، مظفرگڑھ، گجرانوالہ، لیہ، ڈیرہ غازی خان کے تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ طلبا داخلے لینے سے پہلے ایچ ای سی سے رجسٹرڈ تعلیمی ادارے چیک کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
