Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائفر کو پبلک نہیں کیا جا سکتا، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سائفر پبلک کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کو پس پشت ڈال کر سائفر کا بے دریغ استعمال کیا گیا، اعظم خان کے بیان سے واضح ہے چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کن مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کو تفتیش کے لیے بلایا گیا ہے، سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کو اپنی تحویل میں لے کر جلسے میں استعمال کیا اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔

اعظم نذیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی طرف سے سائفر متعلقہ محکمے کو واپس نہیں کیا گیا، سائفر معاملے پر تحقیقات میرٹ پر ہوگی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version