بلوچستان عوامی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا ہے جس میں نگران سیٹ اپ کے قیام پر مشاورت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت پارٹی کی سینئیر قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں نگران سیٹ اپ کے قیام پر مشاورت کی گئی اور پارٹی کے تنظیمی امور بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ۔بلوچستان عوامی پارٹی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، تمام حلقوں پر پارٹی کے امیدوار کھڑے کیے جائیں گے،دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے جلد پارلیمانی بورڈ قائم کر دیا جائے گا۔
پارلیمانی بورڈ کے قیام سمیت دیگر پارٹی امور کے جائزہ کے لیے 26 جولائی کو کوئٹہ میں پارٹی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی سینٹ اور صوبائی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور پارٹی کی سینئر قیادت نے پارٹی کے مرکزی صدر پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی پارٹی کے چیف آرگنائزر اسپیکر بلوچستان صوبائی میر جان محمد جمالی بھی اجلاس میں شریک تھے۔
قومی اسمبلی میں بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر میر خالد خان مگسی سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور سینٹر محمد عبدالقادر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
