اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کو اتحادی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان ہے یا کچھ اور، تاہم پی پی نے الیکشن میں کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ صوبائی تنظیموں کی مشاورت سے ہوا، پیپلزپارٹی صوبوں میں کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کارکن الیکشن میں سیاسی جماعتوں سے اتحاد کا مخالف ہے، پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے بڑی وکٹ گرادی
پی پی ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت کی کارکردگی الیکشن نتائج پر اثر انداز ہو گی۔ اتحادی جماعتیں مہنگائی، بےروزگاری کا خمیازہ الیکشن میں بھگتے گئیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اتحادی حکومت ایک سال میں توقع کے مطابق ڈیلیور نہیں کر پائی، پیپلزپارٹی سندھ حکومت کی کارکردگی اور منشور کی بنیاد پر الیکشن لڑے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
