Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کو ملک کی ترقی کا معمار کہتا ہوں، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک کی ترقی کا معمار کہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق شرق پور میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی اے نے اشتہار لگایا کہ یہ پیسہ پاکستان کے عوام کا ہے، ۱۹۰ ملین اسکینڈل میں مجھ پر بھی الزام لگا تھا، برطانیہ کے اکاؤنٹ میں پیسہ پڑا تھا، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے تحقیق کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انکو پتا تھا برطانیہ میں اس پیسے کی کوئی سچائی نہیں، چار سال قوم کی دولت کو لوٹا گیا، الیکشن کمیشن میں جو فیصلہ آپ کریں گے اسے تسلیم کرینگے، حقائق سامنے آنے چاہیے جھوٹ اور سچ میں فرق ہونا چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 4 سال گزر گئے ہیں پاکستان میں ایک دھیلا نہیں آیا، ملک کے ساڑھے 4 سال ضائع کیے گئے، طرح طرح کے الزامات اپوزیشن پر لگائے گئے، کہتے تھے پاکستان سے باہر جو پیسہ ہے وہ 3 ماہ میں لیکر آئینگے، بتائیں وہ 300 ارب جو لانے تھے وہ کہاں ہیںَ؟

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ 300 ارب روپے لے آتے تو میں آئی ایم ایف کی منتیں نہ کر رہا ہوتا، ن لیگ کی حکومت ہوتی تو ملک میں ترقی ہو رہی ہوتی، نواز شریف کو پاکستان کی ترقی کا معمار کہتا ہوں، نواز شریف نے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے پورے علاقے میں ٹریفک کے مسائل حل ہونگے، منصوبے پر 35 ارب روپے کی لاگت آئے گی، اس سے علاقے میں خوشحالی کا انقلاب آئے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب، یو اے ای چٹان کی طرح ہمارے ساتھ کھڑے رہے، فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے عزت کی زندگی گزارنی ہے یا بھکاری کی، ہم جان لڑا دینگے پاکستان کو اسکا کھویا مقام دلائیں گے، وقت آگیا ہے آئی ایم ایف کے پاس قیامت تک نہ جائیں، وقت آگیا ہے کہ ہم دن رات محنت کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ کوئی شک نہیں غریب مہنگائی میں پس چکا ہے، میرا بس چلے تو راتوں رات مہنگائی کو ختم کر دوں، مہنگائی کا دور جلد ختم ہو گا، زرعی ترقی ہو گی تو پاکستان تیزی سے آگے جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سمت میں آچکا ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version