وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ترک ہم منصب حکان فیدن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنے بھائی اور ترک وزیر خارجہ حکان فیدن سے گفتگو ہوئی اور بلیک سی ریجن میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بات ہوئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ انہوں نے 2022 میں بلیک سی گرین کاریڈور پر ہونے والے تاریخی معاہدہ میں کامیابی پر ترکیہ کی کامیابی کو سراہا اور معاہدہ کی بحالی کے حوالے سے عالمی کوششوں پر اپنے ہم منصب کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔