کراچی: پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے استاد اسرائیل گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے انسداد دہشتگردی سیل نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ڈیفنس سے استاد اسرائیل گروہ کے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کا گروہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے، استاد اسرائیل گروہ کے کارندے غیر ملکی ہیں۔
سی ٹی ڈی کے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سپرہائی وے، سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
حکام سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے خلاف 11 مختلف مقدمات کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں تاہم ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سی ٹی ڈی کی موبائل پر بم حملہ، 3 اہلکار زخمی
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی کراچی میں سی ٹی ڈی نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے انسداد دہشتگردی سیل نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی اور ان کے کوائف کا الیکٹرانک ڈیوائسز سے معائنہ بھی کیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق کراچی کے مختلف مشکوک علاقوں میں سی ٹی ڈی کی SWAT ٹیم اور تجربہ کار سی ٹی ڈی افسران کی زیرِ نگرانی آپریشن کیا گیا۔
اسٹیل ٹاؤن اور تھانہ بن قاسم ضلع ملیر کے علاقے سمر گوٹھ اور علی جان گوٹھ میں انفارمیشن بیسڈ یہ آپریشن کیا گیا۔ ان علاقوں میں مشتبہ افراد کا ریکارڈ تلاش ایپ سے چیک کیا گیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران 48 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افراد اور 1 مشکوک گاڑی کو تصدیق کی غرض سے متعلقہ تھانے کے حوالے کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
