Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب میں بارشیں کب تک چلیں گی؟

پنجاب میں 23 سے 29 جولائی کے دوران مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے نے اپنے بیان میں بتایا کہ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، ڈیرہ غازی خان اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے چناب اور راوی میں اگلے 48 گھٹنوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کا امکان ہے، راوی اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب ہو نے کا امکان ہے، دریائے جہلم میں بھی درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، مسلسل بارشوں سے بھارتی ڈیمز میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ صوبے بھر کی انتظامیہ انتظامات مکمل رکھے اور الرٹ رہے۔

ڈی جی عمران قریشی نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں، پانی کی گزرگاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، لوگوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version