Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران سیٹ اپ کیسا ہوگا؟ دبئی ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

لاہور: نگران سیٹ اپ کے حوالے سے دبئی ایک بار پھر سیاسی ملاقاتوں کا مرکز بن گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سابق زرداری آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو دبئی میں مجودہ ہیں جبکہ نواز شریف سعودی عرب سے کسی بھی وقت دبئی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق عبوری حکومت کے قیام اور انتخابات پر مسلم لیگ قائد نواز شریف اور آصف علی زرداری کی آج کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی ملاقات میں نگران وزیز اعظم کے ناموں پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور انتخابات عبوری حکومت کے قیام کے بارے میں تجاویز کو فائنل کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان نگران سیٹ اپ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں بھی مشاورت ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version