ایم کیو ایم نے حکومت سے نگران سیٹ اپ پر مشاورت کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر فاروق ستار، سید مصطفیٰ کمال اور رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق شامل ہیں۔
(ن) لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق ایم کیو ایم کمیٹی سے نگران سیٹ اپ پر بات کریں گے۔
عاشورہ محرم کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان مشاورت کو حتمی شکل دی جائے گی۔
گزشتہ دنوں وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم رہنماؤں کو نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اعتماد میں لینے پر بات ہوئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
