وفاقی حکومت نے برآمدی شعبے سے گیس پر سبسڈی واپس لے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برآمدی شعبے کو گیس اور ایل این جی مارکیٹ ریٹ پر ملے گی، سوئی ناردرن نے 5 بڑے ایکسپورٹ اور ینٹڈ سیکٹر کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم نے کم نرخ پر گیس کی فراہمی ختم کرنے کا مراسلہ بھجوادیا۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کو وزارت پیٹرولیم کی جانب سے مراسلہ بجھوایا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال کے بجٹ میں سبسڈی نہیں رکھی، 50 فیصد گیس اور 50 فیصد ایل این جی مارکیٹ ریٹ پر ملے گی۔ ایل این جی 4 ڈالر کے بجائے 12 ڈالر میں ملے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے برآمدی شعبے کو بجلی اور گیس پر 60 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کی منظوری دی تھی۔
