مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔
تبدیل شدہ وقت کے مطابق اب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 25 جولائی شام 5 بجے کے بجائے دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی نے ٹائم میں تبدیلی جوائنٹ سیٹنگ رولز 1973 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی وقت میں تبدیلی کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔
