Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اتحادی حکومت جاتے جاتے عوام پر ڈرون حملے کر رہی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت جاتے جاتے عوام پر ڈرون حملے کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سویڈن اور ڈنمارک کے سفیروں کو اسلام آباد سے نکالا جائے، یورپ میں ایک ماہ کے دوران قرآن کریم کی بے حرمتی کے تین واقعات ہوئے، اللہ کی آخری کتاب کو سرکاری سرپرستی میں جلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شعائر اسلام کی توہین کرکے مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو چیلنج کیا جا رہا ہے، مغرب دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، مغرب بقائے باہمی کے فروغ کے لیے جنونیوں کے خلاف کارروائی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی پی اتحادی حکومت جاتے جاتے عوام پر ڈرون حملے کر رہی ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے غلاموں کی جانب سے عوام پر جرمانہ قبول نہیں ہے، بجلی کے ٹیرف میں اضافہ واپس لیا جائے، عوام کو ریلیف دیا جائے، قوم الیکشن میں حکمران جماعتوں کا محاسبہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version