Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔

https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1683689873558110208

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ وزرائے خارجہ نے پاکستان امریکہ تعلقات میں مثبت رفتار کا جائزہ لیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے مزید بتایا کہ فریقین نے امن سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے تعمیری رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ نتیجہ خیز، جمہوری اور خوشحال شراکت داری کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا تکنیکی، ترقیاتی اقدامات، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version