Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے مسائل کا حل ملکر کام کرنے میں ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل یکجہتی، اتحاد اور ملکر کام کرنے میں ہے۔

احسن اقبال نے پاکستان گورننس فورم 2023 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھی اور شفاف گورننس ترقی کی کنجی ہے، اطلاعات کے انقلاب نے شہریوں کو آگہی اور معلومات سے طاقتور کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورننس کے ڈھانچوں کو شہریوں کی شراکت پر مبنی نظام وضع کرنے ہیں، گورننس کے عمل میں معاشرے کی ہر طبقہ شامل کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور پائیدار ترقی کی کنجی برآمدات سے جڑی ہوئی ہے، اگلے سات سے آٹھ سالوں میں ملکی برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک لے جانا پاکستان کی خوشحالی و ترقی کی کنجی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے لئے آئی سیکٹر میں  ترقی کے لامحدود مواقع موجود ہیں، حکومت نے قلیل مدت میں عوامی مفاد اور ترقی کے لئے اہم اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ فائیو ایز فریم ورک پاکستان کو پائیدار ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کا منشور ہے، پاکستان کے کم ترقی یافتہ اضلاع میں ترقی کے منصوبے شروع کیے ہیں، قومی مفاد کو ذاتی اور گروہی مفادات پر ترجیح دینا ہوگی۔

انکا کہنا ہے کہ جمہوریت میں ارتقائی عمل جاری رہتا ہے، گورننس کے ماڈلز کو وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا جمہویت کے سفر کا حصہ ہے۔ خوشحالی کے سفر کو عبور کرنے کے لئے جمہوری عمل کا تسلسل ضروری ہے، جو معاشرے وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا نہیں کرتے وہ دوسری قوموں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چین میں خوشحالی و ترقی قائدانہ اور گورننس صلاحیت کی اہمیت کا مظہر ہے۔ وڑن 2025 کا محور  پاکستان میں ترقی و خوشحالی کی بنیاد فراہم کرنا تھا، وژن 2025 ہر شعبہ میں ترقی کے لئے واضح حکمت عملی پر محیط تھا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ جو لیڈر، جماعت یا ادارہ تنہا ملک کے مسائل حل کرنے کا دعویٰ کرے وہ دھوکہ کا شکار ہے، پاکستان کے مسائل کا حل یکجہتی، اتحاد اور ملکر کام کرنے میں ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version