Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فواد چوہدری کا بالآخر بڑا اعلان

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی کیلئے پہلی شرط شریف اور زرداری خاندان کا اقتدار سے باہر ہونا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کے بعد ایک طرف بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کیا دوسری طرف نوکر شاہی کیلئے مراعات اور اپنے ممبران اسمبلی کیلئے ترقیاتی فنڈز کا اجراء کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاشی پالیسی ہے جو پاکستان کو معاشی گرداب سے نکالے گی؟

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی ترقی صرف تب ہوئی جب شریف اور زرداری خاندان حکومت میں نہیں تھا، اب چاہے وہ مشرف صاحب کا دور ہو یا تحریک انصاف کی حکومت۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی بہتری کی پہلی شرط دونوں خاندانوں کا اقتدار سے باہر ہونا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version