گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگراں صوبائی وزیر شاہد خٹک کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر شاہد خٹک نے 23 جولائی کو اپنا استعفی وزیراعلی کو بھیجا تھا جو کہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے منظور کر لیا ہے۔
شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ استعفی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے شاہد خٹک کے سیاسی جلسہ کرنے کا نوٹس لیا تھا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے کسی نمائندہ کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔
