وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں جامعات کی کارکردگی معیاری بنانے کے لئے ایچ ای سی معاونت فراہم کرے۔
تفصیلات کے مطابق آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر خواجہ مختار احمد کی ملاقات ہوئی جس میں آزادکشمیر کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو درپیش مساٸل اور کوالٹی آف ایجوکیشن کو بہتر کرنے سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران ڈڈیال کیمپس اور عباسپور کیمپس قائم کرنے اور حویلی کیمپس کو مزید بہتر بنانے کے امور پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آزادکشمیر میں جامعات کی کارکردگی معیاری بنانے کے لئے ایچ ای سی معاونت فراہم کرے، کوالٹی آف ایجوکیشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری جامعات سے فارغ التحصیل طلباء جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے مزید کہا کہ آپ کا چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ہونا آزادکشمیر کے لئے ایک اعزاز ہے، پاکستان کی یونیورسٹیوں کے ساتھ آزادکشمیر کی یونیورسٹیوں کی فیکلٹی اور طلباء کے انٹرکشن کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
اس موقعے پر چیئرمین ہاٸر ایجوکیشن ڈاکٹر خواجہ مختار احمد نے وزیراعظم کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ آزادکشمیر کی یونیورسٹیوں کے معیار کو بہتر بنانے اور دیگر علاقوں میں قائم کئے جانے والے کیمپس کی بہتری کیلیے بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔
وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور چوہدری اظہر صادق ، سابق مشیر سردار امجد یوسف ، وائس چانسلر مسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
